صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب

-خیبر پختونخوا اسمبلی میں فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب صوبائی کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی، جس میں سپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے حلف لیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر معدنیات عارف احمد زئی، وزیر داخلہ کے معاون خصوصی طارق سعید خان، وزیر کھیل و یوتھ افیئر تاج محمد ترند، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی معدنیات اکرام غازی، اپوزیشن لیڈر احمد کنڈی اور سابق وزیر صحت احتشام خان نےخصوصی شرکت کی اس موقع پر شیر بندی خان نے چیئرمین، تیمور خان نے سینئر وائس چیئرمین، عزیر خان تنولی نے صدر، اصغر خان آفریدی نے سینئر نائب صدر جبکہ شاہد آفریدی نے جنرل سیکرٹری، نجب خان نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ایڈوکیٹ ثمین جان آفریدی نے جوائنٹ سیکرٹری، عبدالقیوم خان خٹک نے فائنانس سیکرٹری، بدر فاروق عباسی نے بطور پریس سیکرٹری جبکہ صابزادہ عزیز احمد جان نے نائب صدر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ، عبدلطاہر نے نائب صدر پشاور ڈویژن، بلال خان نے نائب صدر مردان ڈویژن، مبشر حسین باچا نے نائب صدر مالاکنڈ ڈویژن،قاضی مصدق جان نے نائب صدر ہزارہ ڈویژن، حاجی صابر خان نے نائب صدر کوہاٹ ڈویژن، شاہ خالد صافی نے نائب صدر فاٹا ، اور دیگر ایگزیکٹیو عہدیداروں لال زادہ خان، عثمان حکیم، شاہ فیصل، محمد رفیق، امتیاز خان، صالح محمد خان، اور محمد اسحاق نے بطور ایگزیکٹیو ممبران اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر تمام کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معدنیات کے شعبے کی ترقی، مائن اونرز کے حقوق کے تحفظ، قانونی و ذمہ دارانہ مائننگ کے فروغ اور صوبے میں روزگار و سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین شیربندی خان مروت اور کابینہ نے سپیکر، اپوزیشن لیڈر، وزراء اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے باہمی . فرنٹئیر مائن اورنز ایسوسی ایشن کا تعاون جاری رکھنےکے عزم کااظہارکیا۔

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ میں فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top