چیرمین فرینٹئیر مائن اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوان جناب شیربندی خان مروت کی گورنرخیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات

شیربندی خان مروت کا گورنرز خیبرپختونخواہ سے ملاقات۔ ال پاکستان مائین اونرز ایسوسییشن کی طرف سے منرلز سیکٹر کو انڈسٹریز درجہ اور دیگر تجاویز پیش کردی ،آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شیربندی خان مروت نے میر بہروز ریگی کی ھدایت پر گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد گورنر ھاؤس میں ملاقات کرکے ایپموا کی طرف سے معدنیات کے شعبے کو درپیش اہم مسائل، مواقع اور اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں ال پاکستان مائیں اونرز ایسوسییشن کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی و وفاقی حکومت منرلز سیکٹر کو فوری طور پر انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور جدید منرل پراسیسنگ انڈسٹریز کے قیام کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں۔وفاقی مالیاتی اداروں کے ذریعے مائن اونرز اور معدنیات کی ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کے لیے آسان شرائط پر قرضوں اور گرانٹس کا اجراء کیا جائے۔گورنر خیبرپختونخواہ نے آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن کی تجاویز سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہفتے کے اندر اندر صوبائی اور وفاقی حکومت کو مائن اونرز برادری کے مطالبات اور سفارشات ارسال کی جائیں گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور منرلز سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دلانے کے لیے پارٹی کے منتخب نمائندے شروع دن سے اسمبلی فلور پر مائن اونرز برادری کی آواز بلند کرتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے مائین اونرز اور انوسٹرز کو تحفظ دینے جبکہ غیر قانونی ماینینگ رکوانے کے لیئے منرلز انفورسمنٹ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے منرلز ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شیربندی خان مروت کی درخواست پر گورنر خیبرپختونخواہ نے جلد ہی مائن اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ و چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے ملاقات کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی تاکہ منرلز سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے اور دیگر دیرینہ مطالبے کو عملی شکل دی جا سکے۔ملاقات کے دوران شیربندی خان مروت نے وزیرستان اور سابق فاٹا کے مائن اونرز کو درپیش مشکلات اور معدنیات کے شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔ اس پر گورنر خیبرپختونخواہ نے یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرستان و فاٹا مسائل پر تفصیلی رپورٹ موصول ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔



چیرمین فرینٹئیر مائن اونرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوان جناب شیربندی خان مروت کی گورنرخیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top