چیرمین فرنٹئیر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ پارلیمانی لیڈر انجنئر احمد خان کنڈی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات

سلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے پارلیمانی لیڈر انجینئر احمد کنڈی اور ال پاکستان و فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین شیربندی خان مروت نے غیر ملکی ھانگ کانگ سرمایہ کاری کمپنیز کے وفد کو خیبرپختونخواہ کے معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انجینئر احمد کنڈی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مائن اونرز برادری کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتی ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معیشت مضبوط، روزگار کے مواقع پیدا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وفد سے مائن اونرز ایسوسییشن کے چیئرمین شیربندی خان مروت نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا چپہ چپہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے، جہاں دھاتی، صنعتی، قیمتی، اور تعمیراتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے مائیں اونرز برادری کے کمزور معاشی حالات کا ذکر کرتےھوئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ماینینگ و پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے پاکستانی معدنیات کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان مائن اونرز ایسوسی ایشن اور فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن مختلف بین الاقوامی فورمز پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہی ہیں، جسکے لیئے وفاقی ،صوبائی حکومت، ایس آئی ایف سی، بورڈ آف انویسٹمنٹ،ثریڈ ڈیولپمنٹ، اور تمام سیکیورٹی ادارے مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ شیربندی خان مروت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے لیئے خیبر پختونخواہ میں کیڈاسٹل سسٹم ،5 سالہ لائسنس ،30 سالہ لیز اور لیںب ٹسٹ میں تعاون پر صوبائی حکومت اور محکمہ معدنیات خیبرپختونخواہ کے مثالی کردار کو سراہا۔ ا انہوں نے ایسوسییشن کی پلیٹ فارم سے خواہشمند مائیں اونرز برادری کے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ اور انکے شرائط کی تفصیلات غیر ملکی وفد کے حوالے کرنے کے بعد غیر ملکی وفد نے جلد پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے، سرمایہ کاری بڑھانے اور مائن اونرز برادری کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام شروع کرنے جبکہ جلد مائین اونرز کمپنی کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا

چیرمین فرنٹئیر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ پارلیمانی لیڈر انجنئر احمد خان کنڈی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top