اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس خصوصی نشست میں چیئرمین شیربندی خان مروت نے امریکی قونصل جنرل کو ایسوسی ایشن کی جانب سے سووینئر پیش کیا، جبکہ معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین شیربندی خان مروت، وائس چیئرمین تیمور خان، صدر عزیر تنولی، سینئر نائب صدر اصغر خان آفریدی اور فیصل خان نے شرکت کی، جبکہ پیشاور و اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے کے کونسلیٹ جنرل،پولیٹکل چیف و اکنامکس عہدیداران نے شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران امریکی سفارت کاروں نے پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخواہ میں موجود قیمتی معدنی وسائل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور تین درجن سے ذیادہ مختلف خام معدنیات کی خریداری، جوائنٹ وینچرز، جدید پراسیسنگ، اور امریکی ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وفد نے مائن اونرز پر زور دیا کہ وہ اپنی معدنی لیزوں کے حوالے سے جامع جیالوجیکل رپورٹس، لیبارٹری ٹیسٹ، ریزروز اور تخمینی جائزوں پر مبنی مستند ڈیٹا تیار کریں تاکہ اسے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کے ذریعے امریکی سرمایہ کاروں تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔ مزید برآں، آئندہ موسم خزاں میں امریکی سرمایہ کاروں اور ایسوسی ایشن کے درمیان عملی سطح پر ملاقاتوں کے آغاز کی توقع ظاہر کی گئی، جو مستقبل میں باقاعدہ منصوبوں کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ امریکی سفارت کاروں نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ نمائشوں اور سیمینارز کے انعقاد کی بھی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے چھوٹے مائن اونرز کی معاشی بہتری کے لیے پاکستانی کمپنیوں کو بھی دعوت دی کہ وہ خام معدنیات خرید کر انہیں عالمی منڈیوں، بالخصوص امریکی مارکیٹ تک پہنچائیں، تاکہ مقامی سطح پر ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیربندی خان مروت تیمور خان ،غدر عزیر تنولی اور اصغر خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 5000 سے زائد معدنی لائسنسز اور لیزز موجود ہیں، جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح امریکہ سمیت تمام ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتی ھے کہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں، جو نہ صرف منافع بخش ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور خوشحالی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ پاکستان میں موجود گرینائٹ ،ماربل، میٹالک منرلز، جیمز سٹون اور خصوصا کریٹیکل منرلز ، کے وسیع ذخائر میں غیر ملکی کمپنیاں دلچسپی کے رہے ھیں امریکی سرمایہ کاروں کو بھی اسے بھرپور فایدہ اٹھانا چاہیئے، فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن نے امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط کو فروغ دینے، منرلز معلومات کی فراہمی اور معاہدات میں سہولت کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
