
خیبر پختونخوا میں معدنی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کو حکومتی سطح پر کاروبار کیلئے آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سےخیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں جمعرات کے روز ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مائنز اونر ایسوسی ایشن کے اعلی عہدیداروں اورلیز ہولڈرز کے علاؤہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے کی جبکہ مائنز اونرز کی جانب سے فرنٹیر مائنز ایسوسی ایشن کے صدر شیر بندی خان مروت و دیگر عہدیداران،صوبائی سرمایہ کاری و تجارت بورڈ کے ڈائریکٹر بزنس فیسلٹیشن اقبال سرور و دیگر حکام،ڈائریکٹر معدنیات محمد عامر سمیت سمیڈا،ایف بی ار،لوکل گورنمنٹ،ماحولیات و جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں معدنی شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کو مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے ضروری مراحل میں درکار سہولیات اور حائل روکاوٹوں کے حوالے سے مائنز اونر ایسوسی ایشن کے نمائندے نے فورم کو آگاہ کیا اور اس سلسلے میں آسان کاروبار کی پالیسی کے تحت انھیں ممکنہ تعاون فراہم کرنے کیلئے فورم کو اپنے گذارشات پیش کیئے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے مائنز اونرز کے عوارض پر متعلقہ محکموں کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے انکی متعین ذمہ داریاں برقت ادار کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے اور کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد اس صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو پروان چڑھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہی اس صوبے کو معاشی لحاظ سے اٹھانا ہے اسلئے اجتماعی طور پر ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ متعدد پہلوؤں میں لیز ہولڈرز اور اس شعبے میں خواہشمند سرمایہ کروں کیلئے محکموں سے جڑے معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک ٹائم لائن متعین ہونا چاہئے تاکہ انھیں بے جا طوالت سے بچایا جاسکے اور یہ سیکٹر مزید ترقی کی جانب گامزن ہو۔انھوں نے کہا کہ معدنیات اس صوبے کا فلیگ شپ سیکٹر ہے جس میں مزید ترقی کی گنجائش موجود ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو تمام محکمے ہر طرح سے تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ یہاں پر آسانی اور سہولت سے آرستہ ماحول میں اپنا کاروبار کرسکیں۔
